سوات، صحافیوں کے دو گروپوں میں تصادم، پولیس کی بھاری نفری تعینات

مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھائے نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں پر پریس کلب کے صحافیوں نے اُن کا راستہ روکھا اور انہیں آگے جانے نہیں دیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں صحافیوں کے دو گروپوں٘ میں تصادم ، پولیس کی بھاری نفری تعینات، کارکن صحافیوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،اتوار کے روز مینگورہ میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن اور دیگر کارکن صحافیوں نےمطالبات کے حق میں اور سوات پریس کلب کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھائے نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں پر پریس کلب کے صحافیوں نے اُن کا راستہ روکھا اور انہیں آگے جانے نہیں دیا ، اس دوران پریس کلب کے صحافیوں اور احتجاج کرنے والے صحافیوں کے درمیان تصادم شروع ہوا۔ ( خبر جاری ہے )

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔ پولیس کی مداخلت کے باعث الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر رفیع اللہ خان نے کارکن صحافیوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب پر اخباری مالکان اور نان پروفیشنل صحافی قابض ہے جو کارکن صحافیوں کو پریس کلب کے اندر بھی جانے نہیں دے رہے ۔مظاہرین نے کہا کہ پریس کلب پر قابض صحافیوں نے آج انہیں احتجاج کرنے سے بھی روکا اور ان پر تشدد کیا ۔ ۔رفیع اللہ خان نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر پریس کلب کو اخباری مالکان سے چھڑا کر کارکن صحافیوں کے حوالہ کریں، انہوں نے بتایا کہ آج وہ پر امن احتجاج کر رہے ہیں اگر صوبائی حکومت نے فوری ایکشن نہیں لیا تو اگلی دفعہ شدید احتجاج پر اتر آئیں گے اور حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More