مینگورہ، دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، موٹر سائیکل سواروں نے 55 لاکھ لوٹ لئے

نامعلوم ملزما ن موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے سہراب خان چوک میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نےاسلحہ کی نوک پر نوجوان سے 55 لاکھ روپے لوٹ لئے، مزاحمت کے دوران نوجوان فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے سہراب خان چوک میں ایک گلی کے اندر صفدر ولد ابراہیم سکنہ پنجی گرام سے تین نامعلوم افراد نے اسلحے کی نوک پر 55 لاکھ روپے لوٹ لئے، مزاحمت کرنے پر نامعلوم ملزمان نے نوجوان پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ (خبر جاری ہے )

زخمی صفدر نے پولیس کو بتایا کہ وہ جم سٹون کا کاروبار کرتا ہے ، وہ اپنی دکان جا رہا تھا کہ اس دوران سہراب خان چوک میں ایک گلی کے اندر تین نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور اس کا راستہ روک لیا، انہوں نے مزید بتایا کہ اُس کے پاس کاروبار کے 55 لاکھ روپے تھے نامعلوم افراد نے اُن سے وہ رقم چھینی، مزاحمت کرنے پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے اس کے ہاتھ پر گولی لگی اور وہ زخمی ہوگیا۔ نامعلوم ملزما ن موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More