پولیس اہلکاروں کو سرکاری اسلحہ گھروں میں رکھنے پرپابندی عائد کی جائے،اہلیان سوات

شگئی میں پولیس اہلکار عابد نے بزرگ شہری پر اسلحہ تھان لیا تھا جس کے باعث وہ دل کا دورہ پڑنے سے اسپتال منتقل کردئے گئے تھے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے لوگوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو سرکاری اسلحہ اپنے پاس گھروں میں رکھنے پر پابندی عائد کی جائے، پولیس اہلکار سرکاری اسلحہ اپنے ذاتی کاموں کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز سیدو شریف کے علاقہ شگئی میں پولیس اہلکار عابد نے بزرگ شہری پر اسلحہ تھان لیا تھا جس کے باعث وہ دل کا دورہ پڑنے سے اسپتال منتقل کردئے گئے تھے۔سیدو شریف،شگئی کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بزرگ شہری پر اسلحہ تھاننے کے واقعے کا ڈی پی او ایکشن لے اور مذکورہ پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کریں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو سرکاری اسلحہ اپنے گھروں میں رکھنے پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ یہ آسانی سے ذاتی جھگڑوں میں استعمال ہو رہا ہے جو شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More