سوات پولیس کا کریک ڈاون جاری، آٹھ کلو چرس ، ایک کلو سے زائد آئس برآمد

گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 8231گرام چرس1533گرام آئس برآمد کرلی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران آٹھ کلو چرس اور ایک کلو سے زائد آئس برآمد کرکے ملزمان گرفتار کرلئے۔پولیس کے مطابق صوبائی پولیس سربراہ معظم جاہ انصاری کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کے تشکیل کردہ (NET) ٹیم نے ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران متعدد منشیات سمگلرز گرفتار کر لئے، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 8231گرام چرس1533گرام آئس برآمد کرلی، کارروائی تھانہ مینگورہ کی حدود میں عمل میں لائی گئی۔ ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ اختر ایوب خان نے منشیات سمگلرز محبوب علی ولد محمد اسرار سکنہ کوزہ درشخیلہ مٹہ، رفایون ولد فضل رازق سکنہ پشاور، سہیل ولد ماسم خان سکنہ تہکال پشاور کو گرفتار کر لیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More