سیدوشریف ائیر پورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹس کے لئے رن وے کو توسیع دی جا ئے گی،وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ نے سوات ائیر پورٹ پر پروازوں کی بحالی کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ سوات کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کرلیاائیر پورٹ کی بحالی سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ سیدو شریف ائیرپورٹ پر سترہ سال بعد فلائٹ آپریشن بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے سوات ائیرپورٹ پر فلائٹس کی بحالی پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے سوات کے عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔ وزیراعلیٰ نے سوات ائیر پورٹ کیلئے پروازوں کی بحالی کے لئے وزیر اعظم عمران کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں وفاقی وزیر مراد سعید کی کاوشیں قابل ستائش ہیں (خبر جاری ہے )

سیدو شریف ائیرپورٹ پر سترہ سال بعد پہلی فلائٹ جمعہ کے روز پہنچی

وزیراعلی نے اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور کے علاوہ پی آئی اے، سول ایوی ایشن، اور ضلعی انتظامیہ کے کردار کو بھی سراہا۔ وزیراعلیٰ نے پروازوں کی بحالی کو علاقے کی تیز رفتار ترقی کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینا وزیراعظم عمران خان کا وژن اور عزم ہے۔ان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کے لئے ایک مکمل اور قابل عمل منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ نہ صرف صوبے میں پہلے سے موجود سیاحتی مقامات کی ترقی پر کام شروع ہے بلکہ نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی اور ان کی بین الاقوامی طرز کی ترقی پر بھی کام جاری ہے، جاروگو آبشار سمیت دیگر سیاحتی مقامات کو جلد عوام کے لئے کھول دیا جائے گا (خبر جاری ہے )

وزیراعلیٰ کے ہمراہ وفاقی وزیر مراد سعید اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اُن کے ہمراہ تھے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کالام، کمراٹ ، مداکلشت کیبل کار منصوبے کی فزیبیلیٹی پر کام جاری ہے ، جبکہ صوبے میں متعدد انٹیگریٹڈ ٹوارزم زونزکے قیام پر بھی کام شروع ہے ، جن کی تکمیل سے سیاحوں کو سیاحت کے بھر پور مواقع میسر آئیں گے اور روزگار کو بھی فروغ ملے گا۔ اس کے علاوہ صوبے کے تمام سیاحتی مقامات تک عوام کی آسان رسائی یقینی بنانے اور سیاحتی مقامات کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے کے لئے رابطہ سڑکوں کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی حکومت کے مختلف شعبوں میں میگا منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سوات موٹر وے کا فیز ون مکمل ہو گیا ہے ، فیز ٹو پر پیشرفت جاری ہے، جس کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ دیر موٹر وے کا پی سی ون اور فزیبیلیٹی 31 مارچ تک مکمل ہو جائے گی، جبکہ توقع ہے کہ وزیراعظم رمضان سے قبل چکدرہ۔ چترال۔ شندورروڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ دریائے سوات سے مینگورہ شہر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے چودہ ارب روپے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی اور صنعت کے شعبوں میں بھی متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔صوبے میں صنعتوں کے فرو غ کے لئے اکنامک زونز قائم کئے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوات ائیر پورٹ کو بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے قابل بنانے کے لئے رن وے کو توسیع دینے کے سلسلے میں متعلقہ حکام سے بات ہوچکی ہے اور امید ہے جلد اس پر کام شروع ہو جائے گا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More