سوات میں لاک ڈاون کے باعث تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان

دکانداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید کی رات تک انہیں دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ مزید نقصان سے بچ سکیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کورونا وباء اور لاک ڈاون کے باعث سوات کے تاجروں کے کروڑوں ڈوب گئے، دکانداروں نے عید کے لئے کروڑوں روپے کی خریداری کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا وباء کے باعث صوبہ بھر میں نافذ لاک ڈاون کی وجہ سے تاجروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ہیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے عید کے لئے کروڑوں روپے کی خریداری کر رکھی ہے اور اب عید قریب آتے ہی لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے جس کے باعث کروڑوں روپے کا مال اُن کے دکانوں میں ہی رہ گیا ہے۔ مینگورہ کے ایک دکاندار امتیاز علی نے بتایا کہ عید کے لئے انہوں نے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کا گارمنٹس منگوایا تھا جس کے لئے انہوں نے دیگر لوگوں سے بھی پیسے قرض لئے تھے، انہوں نے کہا کہ اب عید قریب آتے ہی لاک ڈاون لگ گیا ہے جن سے اُن کا سارا مال دکان میں پڑا ہے،دکانیں بند ہیں جس کے باعث ان کا کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ قرض پیسے دینے والے بھی اب اپنے پیسے مانگ رہے ہیں۔

مینگورہ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ سارا دن بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے اُس وقت کورونا وائرس نہیں ہوتا جبکہ صرف دکانیں بند کرکے کورونا کو قابو میں کیا جا رہا ہے جو سراسر سمجھ سے باہر ہیں۔ دکانداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید کی رات تک انہیں دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ مزید نقصان سے بچ سکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More