سوات، نوسرباز گرفتار، تین گاڑیاں، سات لاکھ روپے برآمد

گزشتہ ایک مہینے کے دوران تین گاڑیاں مختلف بارگینوں سے نوسربازی کے ذریعے خریدی تھی اور دیگر لوگوں پر فروخت کی تھی جس کی کل مالیت22 لاکھ روپے بنتے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ سرکل پولیس کی سب سے بڑی کاروائی، نو سرباز، دغہ باز، و کار لیفٹر گرفتار، تین عدد مال مسروقہ گاڑیاں، سات لاکھ روپے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ 9MMپستول بمعہ 18 عدد کارتوس برآمدکرلی گئی۔ تفصیل نو سرباز وکار لیفٹر واجد خان ولد میاں سید علی سکنہ ڈوپ چالیار نے گزشتہ ایک مہینے کے دوران تین گاڑیاں مختلف بارگینوں سے نوسربازی کے ذریعے خریدی تھی اور دیگر لوگوں پر فروخت کی تھی جس کی کل مالیت22 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ اس حوالے سے  سرکل آفسر محمد اعجاز خان SHOخوازہ خیلہ عمر رحیم خان SHO تھانہ چارباغ محمد ایاز خان اور CIO خوازہ خیلہ انسپکٹر محمد خالد خان پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے دن رات محنت کرکے سائنسی خطوط پر تفتیش استوار کرکے ملزم کا سوراغ لگایا۔ جس کو مسلح بمعہ پستول 9MM 18 عدد کارتوس سمیت گرفتار کیا گیا ۔ تفتیس کے دوران تین عدد مال مسروقہ گاڑیاں اور ایک عدد مارچہ (بیاض )میں حاصل کی گئی سوزوکی الٹو کٹ اور مبلغ 7 لاکھ روپے اور سرقہ شدہ گاڑیوں کی شناخت چھپانے کیلئے گاڑیوں سے ہٹائے گئے فٹ بورڈز برآمد کئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More