عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ای پی ایس کے زیر اہتمام اسلامپور میں تقریب منعقد

تقریب میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے بچوں،علاقے کے لوگوں واسا اور ای پی ایس کے کارکنوں اور عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ماحول کے تحفظ اور صاف ستھرا ماحول کے حوالے سے عوام میں شعور اُجاگرنے کیلئے ای پی ایس (انجمن تحفظ ماحولیات) کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے بچوں،علاقے کے لوگوں واسا اور ای پی ایس کے کارکنوں اور عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ماحول کے تحفظ کے حوالے سے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ماحول دشمن عناصر کے استعمال سے سختی سے اجتناب کیا جائے اور ماحول کو الود ہ نہ کرنے سے ہر ممکن کوشش کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای پی ایس کے ایگزیکٹیوڈاریکٹر اکبر زیب نے کہا کہ ہمیں اپنے نئے نسلوں کیلئے صاف ستھر ماحول دینے کیلئے ہر سطح پر ماحول کا تحفظ یقینی بنانا ہے اور اس کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانا چایئے۔درخت ماحول کے تحفظ کیلئے بہترین مددگار ہے آج اگر ہم نے ماحول کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے تو ورنہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات جیسا کی سیلاب،خشک سالی،دریائیوں میں پانی کی کمی اور اس کے نتیجے میں ذرعی پیداوارپر منفی اثرات اور درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ دیگر افات کا سامنا کرنا پڑیگا۔انھوں نے سکولوں کے طلباء پر زوردیاکہ ابھی سے اپنے حصے کے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ماحول کو ہر طرح کے الودگی سے بچائے۔اس موقع واسا کے چیئر مین شدا محمد نے کہا کہ ہمارا کام ماحول کو صاف ستھرا رکھانا ہے اور اس کیلئے ہم ہر ممکن کوشش کرتے ہے لیکن ماحول کو الودگی سے بچانا عوام کے مشترکہ کوششوں سے ممکن لہذا عوام اپنے اردگرد ماحول صاف رکھنے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔تقریب کے اخر میں شرکاء نے صفائی مہم چلائی اور اسلامپور بنڈکے اردگرد ماحول کو صاف کیا

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More