سیدو شریف کے مکینوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، مین روڈ ٹریفک کے لئے بند

مقامی لوگوں نے ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرنے تک سڑک مکمل بند کرنے کااعلان کررکھاہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات سیدو شریف میں ٹرانسفار مر کی خرابی کے باعث علاقہ مکینوں نے مین  روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ تین دن سے ٹرانسفرمر خراب ہے  اور شدید گرمی میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بار بار اپیلوں کے باوجود انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہورہی ہے۔ عوام کو مشکلات کا شکار ہیں جبکہ حکمران خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔مقامی لوگوں نے ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرنے تک سڑک مکمل بند کرنے کااعلان کررکھاہے ۔ بہت بڑی تعداد میں مقامی لوگ سڑک پر موجود رہے جبکہ گاڑیوں کی لمبی لمبی  قطاریں بھی لگ گئی تھی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More