مالم جبہ میں دو ماہ بعد سیاحتی سرگرمیاں بحال، سیاحوں کا تانتا بندھ گیا

سیاح چیئرلفٹ اورزیپ لائن سمیت تمام سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔مل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کی حسین وادی ملم جبہ میں دوماہ کے طویل عرصے بعد سیاحتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔سیاح چیئرلفٹ اورزیپ لائن سمیت تمام سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ملم جبہ اسکی انگ اینڈ چیئرلفٹ ریزورٹ کرونا وائرس اور مقامی تنازع کی وجہ سے دو ماہ سے بند کردیا گیا تھا۔

سطح سمندرسے 9200فٹ کی بلندی پر واقع مشرق کے سویٹرزرلینڈسوات کی فلک بوس وادی ملم جبہ جہاں کرونا وائرس اور علاقائی تنازع کے باعث تمام تر سیاحتی سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں لیکن اب حالات بہتر ہونے کے بعد ملم جبہ کو دوبارہ سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

چیئرلفٹ،زیپ لائن اور دیگر تمام ترسرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔سیاح بھی وادی میں کھینچےچلے آئے ہیں اور حسین نظاروں اور سہانے موسم کے خوب مزے لوٹ رہے ہیں۔

اسکی انگ ریزورٹ اور چیئرلفٹ کے جی ایم پیر وارث شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وادی ملم جبہ دو ماہ تک بند رہا جس کی وجہ سے سیاحوں کو کافی مشکل پیش آئی۔لیکن اب ملم جبہ میں دوبارہ رونقیں لوٹ آئی ہیں اور ہم سیاحوں کو یہ دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس حسین وادی میں آئیں۔

افغانستان اور ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے سیاحوں نے ملم جبہ میں سیاحتی سرگرمیاں بحالی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ ملم جبہ حقیقی معنوں میں جنت نظیر وادی ہے اور یہاں پر آکر انہیں دلی سکون ملا ہے۔انہوں نے دنیا بھر کے سیاحوں کو بھی سوات کی وادی ملم جبہ آنے کی دعوت دی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More