سوات، نجی اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے چھریاں تیز کردی، معائنے کی فیس میں اضافہ

ذرائع کے مطابق اس سے قبل ڈاکٹروں کی فیس آٹھ سو روپے مقرر تھی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )   سوات کے نجی اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے اپنے فیس میں اضافہ کردیا، لوگوں نے محکمہ ہیلتھ اور ڈی سی سوات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔سوات کے مختلف نجی اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی بھاری بھر کم فیس اور دیگر اخراجات کی وجہ سے لوگ پہلے سے ہی پریشان تھے اب مختلف نجی اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے اپنے فیس میں اضافہ کردیا ہے۔ سوات میڈیکل کمپلکس میں ڈاکٹروں نے اپنے فیس کو ہزار روپے تک بڑھا دیا ہے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل ڈاکٹروں کی فیس آٹھ سو روپے مقرر تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر نجی اسپتالوں میں چھ سے سے لےکر آٹھ سو تک ڈاکٹر کی فیس چارج کی جاتی ہیں جبکہ زیادہ تر ڈاکٹروں نے اپنی فیس بڑھا کر ایک ہزار اور بیشتر نے بارہ سو کردی ہے جس کے باعث لوگوں پر اضافی بوجھ بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب لوگوں نے محکمہ صحت اور ڈی سی سوات سے نوٹس لینے اور ڈاکٹروں کے لئے ایک قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More