کالام اور اتروڑ کے اقوام میں فائر بندی،تصادم میں بیس سے زائد زخمی، پانچ جاں بحق

پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حالات کنٹرول کرنے میں لگ گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) اہلیان کالام اور اتروڑ کے مابین فائر بندی کرلی گئی،قانون نافذ کرنے والے ادارے حالات کنٹرول کرنے کے لئے کوشاں، ذرائع کے مطابق سوات کے علاقہ کالام میں اتروڑ اور کالام کے اقوام کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق اوشو اور مٹلتان کے مشران نے دونوں فریقین میں فائر بندی کروالی ہے  جبکہ پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حالات کنٹرول کرنے میں لگ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کالام اور اتروڑ بازار تاحال بند ہیں جبکہ دونوں فریقین کے پاس یرغمال افراد بھی موجود ہیں اور کثیر تعداد میں سیاح ابھی تک  پھنسے ہوئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More