کالام میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے،امن کی فضاء کو قائم رکھنا چاہئے، حاجی شہزاد

امن کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہر حال میں امن برقرار رکھنا چاہئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات قومی کونسل کے چیئر مین حاجی شہزاد نے کہا ہے کہ کالام میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوس کی بات ہے، امن کی فضاء کو قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اپنے تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔کالام میں اہلیان اتروڑ اور کالام کے مابین زمین کے تنازعے پر تصادم میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے کے بعد سوات قومی کونسل کے چیئرمین حاجی شہزاد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں بیش بہا قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ہے، اس امن کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہر حال میں امن برقرار رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کی بروقت کارروائی اور علاقہ مشران کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے تصادم کو ختم کرکے معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More