سپین خان نے تحصیل بابوزئی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

سپین خان نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں وہ تحصیل بابوزئی سے نظامت کے لئے انتخابات میں حصہ لیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سابقہ جنرل کونسلر اور سماجی شخصیت سپین خان نے تحصیل بابوزئی سے نظامت کے لئے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ اخباری بیان جاری کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں وہ تحصیل بابوزئی سے نظامت کے لئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مینگورہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا میری اولین ترجیح ہیں، عوام ترقی و خوشحالی کے لئے میرا ساتھ دیں۔تحصیل بابوزئی کی تمام محرومیاں اپنی کامیابی کے بعد ختم کردوں گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More