کالام اتروڑ تنازعے کے مستقل حل کے لئے حکومت کو آگے آنا ہوگا، حاجی شہزاد

انہوں نے کہا کہ اس تنازعے کو جرگہ کے ذریعے ہی حل کرنا ہوگا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات قومی کونسل کے چئیرمین حاجی شہزاد نے کہا ہے کہ کالام اتروڑ اقوام کے مابین تنازعے کے مستقل حل کے لئے حکومت کو کردار ادا کرنا ہوگا، اخباری بیان جاری کرتے ہوئے حاجی شہزاد کا کہنا تھا کہ کالام اتروڑ تصادم کے حل کےلئے مٹلتان،اوشو اور دیر کمراٹ کے مشران کے جرگے، سوات کے سیاسی رہنماؤں، کمشنر ملاکنڈ،ڈپٹی کمشنر،ڈی آئی جی اور دیگر لوگوں کا کردار قابل تعریف ہے، اب اس تنازعے کے مستقل حل کے لئے حکومت کو آگے آنا ہوگا، امن و امان کی قائم فضاء کو اسی طرح برقرار رکھنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ ریاست کے دور میں چند دنوں میں انصاف ہوا کرتا تھا اور فیصلے ہوتے تھے لیکن پاکستان میں ادغام کے بعد یہاں کے فیصلے طول پکڑ گئے، انہوں نے کہا کہ اس تنازعے کو جرگہ کے ذریعے ہی حل کرنا ہوگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More