خاتون پولیس اہلکار کو قتل کرنے والا اُس کا سابقہ شوہر گرفتار

گزشتہ روز ملزم پیر جان کو گرفتار کرلیا گیا اور اُس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں خاتون پولیس اہلکار کو قتل کرنے والا اُس کا شوہر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں لیڈی کانسٹیبل بخت عزت کو اُس کے سابقہ شوہر پیر جان ولد خیبرے سکنہ عثمان آباد بارامہ نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ، پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے تھے کہ گزشتہ روز ملزم پیر جان کو گرفتار کرلیا گیا اور اُس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More