وزیر تعلیم صوبہ بلوچستان سردار محمد یار رند نے 14 اگست کے موقع پر خپل کور کا دورہ کیا

ایک روزہ دورہ پر ان کا کہنا تھا کہ خپل کور یتیم بچوں اور بچیوں کا ایسا منفرد ادارہ ہے جس کی مثال پورے ملک میں نہیں ملتی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )وزیر تعلیم صوبہ بلوچستان سردار محمد یار رند نے 14 اگست کو خپل کور فاؤنڈیشن بوائز کیمپس اور خپل کور ویلیج شیراڑئی کا دورہ کیا۔ ۔اس موقع پر انہیں محمد علی ڈائریکٹر خپل کور نے ادارے کے بارے میں  تفصیل سے بریفنگ بھی دی ۔اپنے ایک روزہ دورہ پر ان کا کہنا تھا کہ خپل کور یتیم بچوں اور بچیوں کا ایسا منفرد ادارہ ہے جس کی مثال پورے ملک میں نہیں ملتی۔

وزیر تعلیم سردار محمد یار رند نے خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج میں 14 اگست یوم آزادی کی تقریب میں شرکت بھی کی۔ سوات ممبر صوبائی اسمبلی جناب سلیم الرحمن نے معزز مہمان کو خپل کور انتظامیہ کے طرف سے ایک روایتی شال اور ایک سووینئر پیش کیا۔14 اگست یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئر مین فضل حکیم اور خیبر پختونخواہ زکوا ۃ چہئر مین  نے بھی شرکت کی۔ آخر میں مہمانی خصوصی نے خپل کور ویلیج شیراڑی میں پودا لگا کر شجرکاری مہم شروع کا افتتاح بھی کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More