جہانزیب کالج کی نجکاری قبول نہیں،مشترکہ احتجاج کیا جائے گا، فضل رحمان نونو

ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ جہانزیب کالج سیدوشریف کے نجکاری کے حوالے سے حکومتی فیصلے اور اعلان سوات کے غریب عوام اور غریب طالب العلموں کے ساتھ انتہائی زیادتی کے مترادف ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سکرٹری فضل رحمان نونو،سابق ضلعی کونسلر و اُمیدوار پی کے پانچ مسلم لیگ ن ارشاد علی خان،مسلم لیگ ن یوتھ کے صوبائی سینئر نائب صدر فہد خان ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ جہانزیب کالج سیدوشریف کے نجکاری کے حوالے سے حکومتی فیصلے اور اعلان سوات کے غریب عوام اور غریب طالب العلموں کے ساتھ انتہائی زیادتی کے مترادف ہے اُنہوں نے کہا جہانزیب کالج تو غریب عوام اور اُن کے بچو ں کے لئے بنایاگیا تھا تاکہ غریب کے بچے اس کالج میں پڑھ کر تعلیم حاصل کرسکیں تاہم اس فیصلے کے اطلاق سے تو غریب کے بچوں پر تعلیم کے دروازے بند ہونگے اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیم عام کرنے کی جو پالیسائی بنائی تھی اب لگتا ہے وہ تعلیم عام کرنے کی پالیسی نہیں تھی اب اس کے بالکل برعکس ہورہاہے اُنہوں نے کہاکہ حکومت گڈ گورنس،مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے نت نئے حربے سامنے لارہی ہے اورجہانزیب کالج کی نجکاری بھی اس کا ایک حصہ ہے اُنہوں نے کہا کہ جہانزیب کالج کے نجکاری کسی صورت قبول نہیں،حکومت نجکاری کے فیصلے سے گریز کریں بصورت دیگر تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے ملکر مشترکہ احتجاج کرینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More