سوئی گیس منصوبے سے مینگورہ شہر میں لو پریشر کا مسلہ حل ہوجائے گا، فضل حکیم خان

موجودہ سوئی گیس لائن مینگورہ شہر میں موجود دو سی سین جی پمپس کے لئے مختص ہوجائے گا اور نیا لائن گھریلوں صارفین کے لئے سوئی گیس فراہم کرے گا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈیڈ ک چئیرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر کے لئے گیس منصوبے سے لو پریشر کا مسلہ مکمل طور پر ختم ہوجائے گا، وزیراعلیٰ کی خصوصی دلچسپی پر بیس کروڑ روپے کی لاگت سے لاگت سے 12 انچ پائپ لائن بچھانے کی منظوری دے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے ،عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔منصوبے کے حوالے سے ڈیڈک چئیر مین و ایم پی اے فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبہ ایک تاریخی اقدام ہے ، اس منصوبے سے مینگورہ شہر سمیت میں سوئی گیس کے لو پریشر کا مسلہ مکمل طور پر حل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سوئی گیس لائن مینگورہ شہر میں موجود دو سی سین جی پمپس کے لئے مختص ہوجائے گا اور نیا لائن گھریلوں صارفین کے لئے سوئی گیس فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پائپ لائن مین گریڈ اسٹیشن بلوگرام سے حاجی بابا  سیکنڈری سکول تک تک  بچھائی جائے گی جس کا ایک ہیڈ پوائنٹ حاجی بابا چوک اور دوسرا پیپلز چوک ہوگا۔یہ پانچ پوائنٹ پر کنکٹ ہوگا ، سہراب چوک، نشاط چوک، حاجی بابا سیکنڈری سکول، پیپلز چوک اور بنڑ میں ہیڈ پوائنٹس  ہوں گے۔ اس منصوبے سے  بنگلہ دیش، پانڑ دنگرام، ملوک آباد، رنگ محلہ ، حیات آباد، شاہدرہ، حاجی بابااور بنڑ میں لو پریشر کا مسلہ حل ہوجائے گا۔ اضافی پائپ لائن سے گھریلو صارفین کے کم گیس پریشر کا مسلہ مکمل طور پر حل ہوجائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More