تحریک انصاف کی حکومت عوام دوست اور ملازم دوست حکومت ہے، فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہمیشہ درجہ چہارم ملازمین کے حقوق کی تحفظ کو یقینی بنانے میں بھر پور کردار ادا کیا ہے تحریک انصاف نے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کی حالت زندگی بہتر بنانے پر توجہ دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل درجہ چہارم ملازمین کے ڈویژنل کنونشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور، درجہ چہارم ملازمین کے صدر سید خطاب کے علاوہ درجہ چہارم ملازمین یونین کے صوبائی صدر اکبر خان مہمند، جنرل سیکرٹری اشفاق خٹک، نیک زادہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا، فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ایک عوام دوست اور ملازم دوست حکومت ہے جس نے ہمیشہ غریب طبقے کے لوگوں کے مسائل کے حل پر توجہ دی ہے انہوں نے کہا کہ کلاس فور ملازمین کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت نے بھر پور کردار ادا کیا ہے اور ان لوگوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More