سوات پولیس کا کریک ڈاون،440لیٹر شراب اور دو کلو گرام چرس برآمد

ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ اور غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہے، مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد منشیات فروش گرفتار،440لیٹر دیسی شراب، 2160گرام چرس،364گرام ہیروین اور 58آئس گرام برآمد کرلی گئی۔سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، جاری کریک ڈاؤن کے دوران سٹی پولیس نے ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان، ایس ایچ تھانہ رحیم آباد آیاز خان، ایس ایچ اُو تھانہ بنٹر عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 440لیٹر دیسی شراب، 2160گرام چرس، 364گرام ہیروین، 58گرام آئیس، ایک عدد ایک عدد بندوق 12، 2عدد پستول 30بور اور 49عدد کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ اور غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج  کئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More