سوات، متعدد اشتہاریوں سمیت منشیات فروش گرفتار

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج درج جسٹرڈ کیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری اور صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا“ کے تحت سوات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، جاری کریک ڈاؤن کے دوران متعدد منشیات فروشوں /سمگلروں کو گرفتار کرلیا، گرفتار منشیات فروشوں /سمگلروں کے قبضے سے مجموعی طور پر2952گرام چرس، 301گرام ہیروین،35گرام آئس،4لیٹر شراب برآمد، دو عدد پستول، 30عدد کارتوس بھی برآمد کرلی گئی۔ مجرم اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے باروز خان ولد فروش سکنہ تختہ بند رحیم آباد جو تھانہ رحیم آباد کو جرم 436,14OAPO,7ATA,515،محمد حیات ولد میاں گل جان سکنہ محلہ فارم رحیم آباد جرم 489,420/34تھانہ ارٹرلی میدان کراچی، دولت مند ولد امیر نوشاد ساکن توتانو بانڈئی تھانہ کبل کو جرم 324,34، محمد عاصم ولد نمروز سکنہ سیرسینئی تھانہ کبل کو جرم 419,420,468,471کو مطلوب تھے حسب ضابطہ گرفتار کر لئے گئے۔ اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم نواب سکنہ مٹہ خریڑی کے قبضے سے 30بور پستول 26عدد کارتوس، ملزم رحیم گل سکنہ سیدو شریف کے قبضے سے ایک عدد پستول 4عدد کارتوس برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج درج جسٹرڈ کیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More