سوات پولیس نے سیاحوں کو لوٹنے والے ڈکیت گروپ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا

پولیس کے مطابق عدم گرفتار ملزمان کلیم ولد محمدی گل سکنہ دلدار گھڑی چارسدہ ترناب جو کہ ضلع دیر لوئر اور بٹ خیلہ میں ہونے والے ڈکیتیوں میں ملوث تھا اور ماسٹرمائنڈ فرزند علی عرف SHOولد غلام محمد ساکن واحد گھڑی پشاور کو گرفتار کر لیاہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ایس پی شاہ حسن خان، ایس پی اپر سوات درویش خان، ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان کے مطابق  تھانہ مدین اور تھانہ غالیگے کے حدود میں دو نا خوشگوار واقعے رونما ہوئے تھے جس میں مدین کے علاقے قندیل میں نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ٹورسٹ کوسٹرکو لوٹ لیاتھا۔ جن سے مجموعی طور پر 4لاکھ روپے، 11عدد موبائیل فون ودیگر قیمی زیورات لے گئے تھے۔
دوسر ا واقعہ تھانہ غالیگے کے حدود میں رونما ہوا تھا جس میں ٹورسٹ اپنے پراڈو گاڑی میں ملم جبہ سے واپس اسلام آباد جارہے تھے۔ جس کو غالیگے کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے نوک پر لوٹ کر56 ہزار روپے نقد، 01عدد گھڑی اور 04عدد موبائیل فونزچھین کر فرار ہوگئے تھے ۔
دونوں واقعات میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جس میں سیراج ولد گل محمد ساکن احمد آبا د واحد گھڑی پشاور، اسد اللہ ولد حمید اللہ سکنہ احمد آباد واحد گھڑی پشاور، اعجاز ولد فیض ا لحق ساکن احمد آباد واحد گھڑی پشاور، اکرام ولد مشال الدین ساکن پیرپائی صدری خیل نوشہرہ حال گاڑو شاہ مردان، کاشف ولد فضل غفور ساکن چارسدہ پشاور، ہاشم عرف فقیر محمد ولد بشیر ساکن افغانستان حال مدینہ کالونی ٹاون پشاور، علی رحمان ولد شاہ پور ساکن لنڈی کوتل حال کارخانو ماکیٹ پشاورشامل تھے۔ دوران انٹاروگیشن گرفتار ملزمان نے اپنے دو ساتھیوں کے نام اُگل دئیے جس میں ایک تمام وقوعات کا ماسٹر مائینڈ تھا جو کہ روپوش تھا۔
پولیس کے مطابق عدم گرفتار ملزمان کلیم ولد محمدی گل سکنہ دلدار گھڑی چارسدہ ترناب جو کہ ضلع دیر لوئر اور بٹ خیلہ میں ہونے والے ڈکیتیوں میں ملوث تھا اور ماسٹرمائنڈ فرزند علی عرف SHOولد غلام محمد ساکن واحد گھڑی پشاور کو گرفتار کر لیاہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر چار لاکھ ایک ہزار روپے نقد، چار عدد موبائل فونز، ایک سوزوکی موٹر کار، 2عدد پستول، 24عدد کارتوس، 3عدد آرمی کیپ ایک عدد پاکٹ فون برآمد کرلی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More