بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکس،مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی کیمپ

بجلی بلوں میں پی ایف اے کے نام پر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کے اندراج، ناروا مہنگائی و بے روز گاری کے خلاف جماعت اسلامی رحیم آبادکا احتجاجی کیمپ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عوام کی بھر پور شرکت، بجلی بلوں میں پی ایف اے کے نام پر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی رحیم آباد کے زیر اہتمام بجلی بلوں میں پی ایف اے کے نام ٹیکسوں کے اندراج، بے روزگاری و مہنگائی کے خلاف احتجاجی کیمپ صبح 9 بجے سے ایک بجہ دوپہر تک منعقد کیا گیا جس سے امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر اور سابق ایم پی اے محمد امین، حاجی حیات علی، سردار علی اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان برپا کیا گیا ہے اور اب بجلی بلوں میں پی ایف اے کے نام پر ٹیکس شامل کیا گیا ہے جو نارواظلم ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوں سے پی ایف اے کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More