ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیر صدارت پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا تھا کہ سال 2022 مملکت خداداد کے لئے نہایت ہی اہم سال ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ڈپٹی کمشنر جنید خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سال 2022 کے دوران پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے انعقاد کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی محکموں و انتظامی افسران نے شرکت کی اور گولڈن جوبلی کو شایاں نشان طریقے سے منانے کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا تھا کہ سال 2022 مملکت خداداد کے لئے نہایت ہی اہم سال ہے جس میں ہم سب جشن آزادی کے پچھتر سال پورے ہونے کی خوشیاں منائیں گے، پاکستان کی شکل میں ایک عظیم ملک ہم سب کو نصیب ہوا ہے اور آزاد قومیں جشن آزادی پرجوش طریقے سے مناتے ہیں اور اسی جذبہ کے تحت ضلع بھر میں بھرپور طریقے سے تیاریاں ہوں گی۔ انہوں نے تمام محکموں خصوصاً کلچر، سپورٹس، تعلیم، امور نوجوانان اور ضلعی انتظامی افسروں پر زور دیا کہ اس سلسلے میں جامع منصوبہ بندی ترتیب دیتے ہوئے تقریبات کو حتمی شکل دیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صد سالہ تقریبات کے موقع پر شائد ہم ان عہدوں پر موجود نہ ہوں اس لئے ڈائمنڈ جوبلی تقریبات ہمارے لئے اہم موقع ہے کہ ہم اس کو سب کے لئے یادگار بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام آفیسرز موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیاں ڈائمنڈ جوبلی تقریبات پر صرف کریں اور عوام کے لئے ڈائمنڈ جوبلی یادگار بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے امسال خصوصی شجرکاری کرنے، تقریبات میں ثقافتی و ادبی پہلوؤں کو اجاگر کرنے، نوجوانوں کے لئے کھیل و تفریح اور دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کرنے، خواتین اور بچوں کے لئے خصوصی پروگرامز ترتیب دینے اور تمام تقریبات میں خصوصی افراد، اقلیتی برادری، اور ٹرانسجنڈرز کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے ان کی شمولیت یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ اجلاس میں گبین جبہ اور کالام فیسٹیولز کا جائزہ بھی لیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More