ایڈیشنل رجسٹرار ممریز خان خلیل کی جانب سے الوداعی تقریب

جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ دارالقضاء میں ایڈیشنل رجسٹرار ممریز خان خلیل کی جانب سے الواداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں کیبنٹ ممبرز پشاور ہائی کورٹ، بار کونسل ممبرز، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اور ملاکنڈ ڈویژن کے ڈسٹرکٹ بار صدور نے بھر پور شرکت کی، گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل رجسٹرار ممریز خان خلیل اور دیگر مقررین نے کہا کہ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقاراحمدکو اچھی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں یہاں ہمارے ساتھ زندگی کاکچھ عرصہ بہت خوش اسلوبی اور اچھی انداز سے گزارا، انہوں نے کہا ہم امید رکھتے ہیں کہ جہاں بھی رہے خوش و خرم رہے اور پہلی کی طرح فرائض منصبی احسن طریقے نبھائینگے، اس موقع پر جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سوات میں بہت اچھا وقت گزرا ہے اور یہ ہمیشہ کیلئے یاد رکھیں گے اور یہاں سے بہت سارا پیار اور محبت ساتھ لیکر جارہے ہیں، تقریب کے دوران ایڈیشنل رجسٹرار ممریز خان خلیل نے جسٹس اشتیا ق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کیئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More