کتاب معاشرے کی بہترین استاد ہے، میانگل عدنان اورنگزیب

والی سوات نے شاہی خاندان کے تمام افراد کو بچپن ہی سے کتابوں سے روشناس کرایاتھا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) میانگل عدنان اورنگزیب نے کہا ہے کہ کتاب معاشرے کی بہترین استاد ہے، والی سوات نے شاہی خاندان کے تمام افراد کو بچپن ہی سے کتابوں سے روشناس کرایاتھا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ رحیم آباد ایس پی ایس کالج میں نئے شائع شدہ کتاب ‘ملنے کو نہیں نایاب ہے ،کی تقریب رونمائی سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سےصدر مجلس شیر محمدخان ایڈوکیٹ، مصنف فضل محمود روخان اور دیگر نے بھی خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ نئے شائع شدہ کتاب میں سوات کے ان 52 سے زائد شخصیات پر مضامین لکھے گئے ہیں جنہوں نے معاشرے کو خدمات دئے اور اپنی زندگی میں عوام کو کچھ دیاہے، کتاب پر تبصرہ کرتے ہوے میاں گل عدنان اورنگزیب  نے کہاکہ اس کتاب میں والی سوات، ولیت صاحب اور ان کے خاندان کی تین شخصیات کا ذکر کیا ہے جنہوں نے لامحالہ سوات کے عوام کی خدمت کی مگر اس مختصر مضامین میں ان کی خدمات  کااعتراف بہت کم ہے، تقریب سے علاقے کے نامور شخصیات، عطاء اللہ جان ایڈوکیٹ، عثمان اولسیار، محمد حنیف قیس، ہمایون مسعود، بخت محمد خان بخت، حاجی زاہد خان،ریاض احمدحیران، ڈاکٹر طاہر بوستان خیل، محمد خلیل قاضی اور دیگر نے بھی اپنے خطابات میں  کتاب پر سیر حاصل تبصرے کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More