سوات، متعدد مقامات پر پہاڑی جنگلات میں آگ لگ گئی

مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے تحقیقیات کا مطالبہ کیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مختلف علاقوں میں پہاڑی جنگلات میں آگ لگ گئی، ریسکیو،سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکار آگ بھجانے میں مصروف ہیں ،کئی مقامات پر آگ کو قابو میں کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کوٹہ ابوہا کی پہاڑی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگ گئی، اسی طرح کبل کے علاقہ سیگرام کی پہاڑی، مینگورہ کے علاقہ پٹھانے کی پہاڑی اور رحیم آباد میں سوکھی گھاس کے اوپر آگ لگ گئی تھی جس کو بھجانے میں ریسکیو،سیکورٹی فورسز اور پولیس کے اہلکار مصروف عمل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کئی مقامات پر آگ کو قابو میں کرلیا گیا لیکن ابھی تک مکمل آگ نہیں بھجائی جا سکی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تا حال معلوم نہ ہو سکی ہے تاہم مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے تحقیقیات کا مطالبہ کیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More