سوات کے جنگلات کو آگ لگانے والے 6 افراد گرفتار

ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) گرشتہ کئی دنوں سے ضلع سوات کے مختلف علاقوں کے پہاڑیوں پر جنگلات کو آگ نے لپیٹ لیا تھا. جس سے جنگلات کے قدرتی حسن کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ چرندوپرند کو بھی کافی نقصان پہنچایا گیا. اس سلسلے میں سوات پولیس، ڈسٹرکٹ ایڈ مینسٹریشن، محکمہ فارسٹ نے انٹیلی جنس بیسڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا. گرفتار ملزمان میں بخت روان ولد شیر زادہ، دوست محمد ولد قادرے، مومن خان ولد سکندرے، داور، افضل ولد کجے ساکنان کڑاکڑ، سید رحمان ولد بخت نظر ساکن ڈبسر نواگے شامل ہیں. گرفتار ملزمان کڑاکڑ کے پہاڑی کو اگ لگانے میں ملوث تھے. اسی طرح تھانہ شاہ ڈھیری کے علاقہ سمسو چر کے پہاڑی کو آگ لگانے میں ملوث ملزم شمس الدین ولد عبدالماف ساکن شنگا چر شاہ ڈھیری کو بھی گرفتار کرلیا.گرفتار ملزمان کے خلاف جرم 436/427 اور فارسٹ ایکٹ 33(a) کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں. ضلع سوات کے دیگر پہاڑیوں پر آگ لگانے والے ملزمان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جاری ہیں جلد از جلد تمام ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے جیل کے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جائے گا.

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More