چارباغ کے پہاڑوں میں لگی آگ نے شدت اختیارکرلی، ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

سوات کے مختلف مقامات میں پہاڑوں پر آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے رات کے شفٹ کو بھی طلب کر لیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل چارباغ کے پہاڑی علاقہ کوٹ میں لگی آگ نے مزید شدت اختیار کر لی، ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 سوات کے اہلکار چارباغ، بریکوٹ اور مینگورہ پھٹانے کے مقامات پر اگ بجھانے میں تاحال مصروف ہیں۔سوات کے مختلف مقامات میں پہاڑوں پر آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے رات کے شفٹ کو بھی طلب کر لیا گیا تاکہ جنگلات کو ممکن حد تک راکھ ہونے سے بچایا جا سکے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات ملک شیر دل خان نے مختلف مقامات پر اگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہئے تمام افیسرز اور ریسکیو اہلکاروں کی ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ کر دی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More