سوات،مختلف علاقوں کے پہاڑوں میں لگی آگ کوتقریباً قابو کرلیا گیا

محکمہ جنگلات کے مطابق تقریبًا 98 فی صد آگ پر قابو پالیا گیا ہے

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مختلف علاقوں کے پہاڑوں میں لگی آگ پر تقریباً قابو پا لیا گیا ہے، ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جا ری رہا ہے ۔ سوات کی تحصیل بریکوٹ، بابوزئی،چارباغ، کبل، خوازہ خیلہ کے مختلف علاقوں کے پہاڑی جنگلات میں گزشتہ روز آگ بھڑک اُٹھی تھی، جس کو قابو میں کرنے کے لئے گزشتہ روز سے ہی ضلعی انتظامیہ نے تمام سرکاری مشینری کو کام پر لگا دیا ، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی نگرانی میں ریسکیو، پولیس،سیکورٹی فورسز،سول ڈیفنس، ٹی ایم ایز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ۔ محکمہ جنگلات کے مطابق تقریبًا 98 فی صد آگ پر قابو پالیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے قیمتی لکڑی جل گئی ہے جبکہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔تحصیل کبل کے علاقوںسرسینئی، دیولئی میں آگ کو بجھا دیا گیا ہے، چارباغ کے علاقے کوٹ اور مراد آباد میں بھی آگ کو قابو میں کرلیا گیا ہے،

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More