کام نہ کرنے والے افسران کو چلتا کیا جائے گا، مئیرشاہد علی

عوامی لوگ ہیں اور عوام کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک جائیں گے

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام ) سٹی کونسل بابوزئی سوات کے میئر شاہد علی خان نے کہا ہے کہ سرکاری لوگ کان کھول کر سن لیں عوام کے ساتھ تعاون نہ کرنے والوں کو چلتا کیا جائیگا، عوام کے ساتھ تعاون نہ کرنے والے اور عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے والے سرکاری لوگوں کیلئے یہاں کوئی جگہ نہیں ہے عوامی لوگ ہیں اور عوام کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک جائیں گے، واسا، واپڈا، گیس اور دیگر سرکاری محکموں کے متعلقہ حکام کو اب اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا ورنہ جب سیدھے انگلی سے گھی نہیں نکلتا تو ٹیڑھی انگلی سے گھی نکالنا بھی آتا ہے ٹی ایم اے اہلکاروں سمیت تمام سرکاری لوگوں کو اپنے فرائض بطرق احسن سرانجام دینے چاہئے وہ ٹی ایم اے ہال مینگورہ میں ٹی ایم اے اسٹاف اور حکام کے تعارفی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے والے سرکاری لوگوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی جائے گی بلکہ ان کے ساتھ بھر پورتعاون بھی کرینگے انہوں نے کہا کہ سرکاری ولگوں کو عوام کی خدمت کے پیش نظر تنخواہیں مل رہی ہیں انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے سرکاری حکام حاکم نہیں بلکہ خود کو عوام کے خادم بن کر اپنے فرائض سرانجام دیں اب میں نہ مانوں کی پالیسی نہیں چلے گی عدم تعاون کے مرتکب سرکاری اہلکاروں کیلئے سوات میں کوئی جگہ نہیں،ڈبلیو ایس ایس سی، واپڈا، گیس سمیت دیگر سرکاری محکموں میں تعینات سرکاری لوگوں کو عوام کے مسائل کے حل توجہ دینا ہو گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More