سوات، سبسڈائزڈ آٹا عوام کو براہ راست فراہم کرنے کا فیصلہ

سبسڈائزڈ آٹا کسی دکاندار کو فراہم نہیں کیا جائے گا،

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں عوام کو سبسڈائزڈ اٹا کم قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سب ڈویژن کی سطح پر خصوصی ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر سبسڈائزڈ اٹا ٹرکوں کے زریعے عوام کو براہ راست فراہم کیا جائے گا،سبسڈائزڈ آٹا کسی دکاندار کو فراہم نہیں کیا جائے گا، جبکہ عوام براہ راست ٹرکوں سے مناسب قیمت پر آٹا حاصل کر سکیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یہ تمام عمل علاقے کے اراکین صوبائی اسمبلی کی مشاورت سے ہو گا۔ تمام متعلقہ محکموں بشمول ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکے نمائندے تقسیم کے موقع پر موجود ہوں گے تاکہ پورے عمل کی جانچ اور نگرانی کی جاسکے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آٹے کی تقسیم سے قبل عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں سوشل میڈیا کو بھی استعمال کیا جائے گا۔ اجلاس میں مارکیٹ میں گھی کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا، چونکہ گھی کی قیمت میں کمی آئی ہے جس کی دستیابی کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کرے گی

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More