سردار وقار شہزاد کی اسلام آباد کانفرنس میں شرکت

سردار وقار نے سوات اور بالی کی مماثلتوں پر روشنی ڈالی کیونکہ دونوں جگہیں سیاحوں کے درمیان اپنے اپنے ممالک میں مشہور ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )آل پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے کمشنر سردار وقار شہزاد نے پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ملاورمن توگیو کی خصوصی دعوت پر لوک ورثۂ پاکستان میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کا موضوع “انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان تہذیبوں کا سنگم” تھا۔نمائش کے دوران پینٹنگز، تصاویر، ویڈیوز، موسیقی اور پرفارمنس کے ذریعے ثقافتی تنوع، رنگا رنگی اور دونوں ثقافتوں کی مماثلت کا مظاہرہ کیا گیا۔سردار وقار نے پاکستان اور خصوصاً نوجوانوں اور سوات کے لوگوں کی نمائندگی کی۔سردار وقار نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنس دونوں ممالک کے سیاحوں کو انڈونیشیا اور پاکستان کا دورہ کرنے کی ترغیب دیں گی۔سردار وقار نے سوات اور بالی کی مماثلتوں پر روشنی ڈالی کیونکہ دونوں جگہیں سیاحوں کے درمیان اپنے اپنے ممالک میں مشہور ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More