سرداروقار شہزاد اور فرینڈز ویلفئیر ٹرسٹ کے تعاون سے میڈیکل اور خوراکی اشیاءکے کیمپ کا انعقاد

فلاحی کیمپ میں بڑی تعداد میں لوگوں کو امدادی اشیاء اور علاج اور ادویات فراہم کی گئیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سردار وقار شہزاد ،نیشنل کمشنر پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن، نے فرینڈز ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے “منڈل” اپر سوات میں طبی اور خوراک کی تقسیم کا کیمپ لگایا۔سردار وقار شہزاد نے سوات کے لوگوں کی جانب سے ایئر مارشل سہیل امان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے فلاحی ٹرسٹ “فرینڈز ویلفیئر ٹرسٹ” کے ذریعے فلاحی کیمپ کا اہتمام کیا۔فلاحی کیمپ میں بڑی تعداد میں لوگوں کو امدادی اشیاء اور علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔ نیکسٹ جنریشن پروفیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ سلوشنز (این جی پی ڈی ایس) کے رضاکاروں نے کیمپ کی سرگرمیوں کو ہموار کرنے میں انتھک مدد کی۔سردار وقار شہزاد نے عوام کی شرکت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More