سوات سمیت ڈویژن بھر میں غیر معیاری مشروبات کی بھرمار

ڈویژن بھر کے عوام نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئ سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت مشروبات کو کنٹرول کرنے کیلئے دیگر ضلعی انتظامیہ کو فعال کیا جائے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں میں غیر معیاری مشروبات کی فروخت جاری ہے۔ غیر معیاری مشروبات کے استعمال سے جہاں ایک طرف عوام الناس خصوصا بچوں اور نوجوانوں کی صحت پر برا اثر پڑ رہا ہے تو دوسری طرف ایک مخصوص مشروب ایک خاص دوا کی ملاوٹ کے بعد خطرناک نشیلی مشروب میں بدل جاتا ہے۔سوات میں اسی نشیلی مشروب کے استعمال سے گزشتہ ہفتے ایک نوجوان کی موت بھی ہوئی ہے۔  ڈویژن بھر میں اس وقت اس مشروب کے ساتھ ساتھ دیگر غیر معیاری مشروبات گوداموں میں لاکھوں کی تعداد میں پڑے ہیں جس میں سے زیادہ تر مشروبات گرمی کی وجہ سے ٹمپریچر بڑھنے سے مضر صحت بن چکے ہیں۔ خوراکی اشیاء اور ان اشیاء کی تیاری پر نظر رکھنے والی حلال فوڈ اتھارٹی چار سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود تا حال ڈویژن بھر میں ان ناقص اور مضر صحت مشروبات کے خاتمے میں کوئی خاص کردار ادا نہ کرسکی۔ ڈویژن بھر کے عوام نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئ سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت مشروبات کو کنٹرول کرنے کیلئے دیگر ضلعی انتظامیہ کو فعال کیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More