مجھ پر تشدد کرنے والے ملزمان کو ایف آئی آر میں فائدہ پہنچایا گیا، سجاد خان

انہوں نے کہا کہ ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے جس سے یہ بات صاف ظاہر ہے کہ با اثر افراد قانون سے بالاتر ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف مرکزی کونسل کے رکن پر پی ٹی آئی کے رہنماء کی جانب سے تشدد کے بعد نامزد ملزمان میں ایک کو گرفتار کرلیا گیا، اسپتال میں زیر علاج تشدد سے زخمی ہونے والے سجاد خان نے کہا ہے کہ ایف آئی آر میں ملزمان کو فائدہ پہنچایا گیا ہے جبکہ اقدام قتل کی دفعہ ایف آئی آر میں موجود نہیں جسے وہ مسترد کرتے ہیں۔گزشتہ روز مکانباغ میں سیدو شریف مرکزی کونسل کے رکن پر دس سے بارہ افراد نے حملہ کیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جسے بعد ازاں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا، زخمی ہونے والے سجاد خان ولد ہارون باچا سکنہ محلہ ناصر خیل سیدو شریف نے پولیس کو بتایا کہ زاہد خان عرف باز خان ، وقاص،سہیل پسران زاہد خان،یوسف،آصف خان،آنس خان،بیرم خان پسران رحم دل اور سرنزیب ولد کمال خان ساکنان امانکوٹ سیدو شریف نے مکانباغ نے انہیں پہلے اپنی گاڑی سے ٹکر ماری اور بعد میں اُسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ،پولیس نے سجاد خان کی مدعیت میں مذکورہ نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا  جس میں وقاص ولد زاہد خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر علت نمبر771 کے مطابق مذکورہ نامزد ملزمان کے خلاف دفعہ149,148,506 اور ٹیلی گراپی ایکٹ25D کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر میں دفعہ324 اور337 موجود نہیں۔ سجاد خان نے زما سوات کو بتایا کہ درج ایف آئی آر میں ملزمان کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اور سیاسی مداخلت کے ذریعے اقدام قتل کا دفعہ ہٹایا گیا ہےجس کو وہ مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے جس سے یہ بات صاف ظاہر ہے کہ با اثر افراد قانون سے بالاتر ہے اور قانون صرف غریبوں کے لئے ہیں، انہوں نے ڈپٹی کمشنر،کمشنر اور ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ اُن کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More