محسن بلچی کا ایک روزہ دورہ سوات، مختلف منصوبوں میں معاونت فراہم کرنے پر اتفاق

ملاقات میں سوات کی ترقی اور مفاد عامہ کے مختلف منصوبوں میں ٹرکش کوآپریشن اینڈ کوارڈینیشن ایجنسی کی معاونت پر گفتگو کی گئ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )جمہوریہ ترکیہ کے امدادی و فلاحی ادارے ٹرکش کوآپریشن اینڈ کوارڈینیشن ایجنسی کے کنٹری ڈائریکٹر محسن بلچی نے سیدو شریف سوات میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر ان کے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، چیف ایگزیکٹو واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی سوات انجنئیر شیدا محمد اور دیگر آفیسرز بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سوات کی ترقی اور مفاد عامہ کے مختلف منصوبوں میں ٹرکش کوآپریشن اینڈ کوارڈینیشن ایجنسی کی معاونت پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران ضلع سوات میں موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے پینے کے صاف پانی کی قلت، انرجی ذرائع میں کمی سے بجلی کی کمی اور پسماندہ طبقات خصوصاً ٹرانسجنڈر کے لئے روزگار کے حصول میں حائل مشکلات پر گفتگو کی گئی۔ کنٹری ڈائریکٹر محسن بلچی نے اس موقع پر معاونت فراہم کرنے کے لئے ذرائع تلاش کرنے پر اتفاق کیا اور کہنا تھا کہ ٹرکش ادارہ مینگورہ گریویٹی واٹر سکیم، مینگورہ ڈگری کالج کی سولرازیشن اور سائنسی آلات کی فراہمی، اور ٹرانسجنڈر کو برسرِ روزگار کرنے کے لئے ادارے کے قیام میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس ضمن میں معاونت فراہم کرے گا۔ دورے کے موقع پر کنٹری ڈائریکٹر محسن بلچی نے مینگورہ شہر کا دورہ بھی کیا۔ یاد رہے کہ ٹرکش کوآپریشن اینڈ کوارڈینیشن ایجنسی کے کنٹری ڈائریکٹر محسن بلچی نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی دعوت پر سوات کا دورہ کیا۔ ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ مجوزہ منصوبوں میں معاونت فراہم کرنے کے لئے ٹرکش کوآپریشن اینڈ کوارڈینیشن ایجنسی کی ٹیکنیکل ٹیم بھی سوات کا دورہ کرے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More