ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے شعراء وادباء کے وفد کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان سے ملاقات

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان سے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے شعراء وادباء کے وفدنے فضل محمود روخان صدر سوات ادبی سانگہ کی قیادت میں کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاقات کی۔ فضل محمود روخان نے کمشنر ملاکنڈ کو شعراء و ادباء کی سوات کیلئے خدمات کے بارے میں آگاہ کیا اور ضلع میں تحصیل کی سطح پر کلچرل ہال کے قیام اور شعرا ء و ادبا کے اپنے اپنے اشعارکے مجموعوں کی چھپائی میں مالی معاونت فراہم کرنے کی درخواست کی۔ کمشنرملاکنڈ نے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور شعرا ء و ادباء کی علمی و ادبی خدمات کو سرا ہتے ہوئے ہر قسم کا انتظامی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ کمشنر ملاکنڈ کا کہنا تھا کہ شعراء وادیب معاشرے میں رونما ہونے والے حالات کو دل سے محسوس کرتے ہیں اور ان احساسات کو پھر الفاظ کی شکل دیتے ہیں جوآنے والی نسل کیلئے ایک بیش بہا خزانہ ہے۔کمشنر ملاکنڈ نے مزید کہا کہ انتظامیہ ادباء و شعراء کی ادبی خدمات کو سراہتی ہے اور ان کے تمام مطالبات کو متعلقہ اداروں کیساتھ اٹھایا جائیگا۔ کمشنرملاکنڈ نے مزید کہا کہ انتیظامیہ آپ کی معاشرہ کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور آپ کے ادبی مجموعے نوجواں نسل کی تربیت و معاشرے میں رونما ہونے والی برایؤں سے بچانے کیلئیآگاہی کے طور پر استعمال کیے جائیں گے۔ آخر میں شعراء نے کمشنرملاکنڈ کو اپنے شعری مجموعے پیش کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More