ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ ریزنگ کا جائزہ

حالیہ زلزلے سے متاثرہ افراد سے یکجحتی کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہو کر ان کی بھرپور امداد کرنے کے لئے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے امداد کے لئے ایک اہم میٹنگ کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ اعلیٰ تعلیم، ضلعی انتظامی آفیسرز کے علاوہ صدر ٹریڈ یونین عبدالرحیم، سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راحت علی خان و دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اجلاس میں اسلامک ریپبلک آف ترکیہ اور سیرائین عرب ریپبلک میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ افراد سے یکجحتی کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہو کر ان کی بھرپور امداد کرنے کے لئے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلباء وطالبات کو بھرپور شرکت کا موقع فراہم کرنے اور اس ضمن میں تاجر برادری اور صاحب استطاعت افراد تک اخوت اور اسلامی بھائی چارے کا پیغام پہنچاتے ہوئے امداد جمع کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ٹریڈ یونین اور سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی اور سوات چیمبر کی جانب سے موقع پر ایک لاکھ نقد امداد کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کے حوالے کی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ٹریڈ یونین اور چیمبر عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کی بھرپور مدد کی ہے اور اس مشکل صورتحال میں شام اور ترکیہ کے متاثرہ عوام کو ہماری امداد کی ضرورت ہے اور ہم سب کو اخوت اور اسلامی بھائی چارے کے تحت آگے بڑھتے ہوئے بھرپور امداد کرنی ہوگی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فنڈ اور دیگر امداد جمع کرنے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام سے اپیل کی کہ اداروں کی جانب سے فراہم کردہ طریقہ کار کے تحت مالی اور غیر مالی امداد جمع کریں تاکہ بروقت یہ امداد ترکیہ اور شام بھیجوائی جاسکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More