جے یو آئی کی تنظیم سازی کی جا رہی ہے، قاری فتحت اللہ

جے یو آئی کے منتخب بلدیاتی نمائندے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے سیکرٹری ا طلاعات جلیل جان اور ضلعی امیر قاری فتحت اللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی کو مزید فعال اور منظم کرنے کیلئے یونین کونسلز اور ویلج کونسلوں کی سطح پر تنظیم سازی کی جا رہی ہے جے یو آئی کے سربکف کارکنان جماعت کاپیغام گھر گھر پہنچانے میں اپنا کر دارا دا کرے، جے یو آئی کے منتخب بلدیاتی نمائندے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی دفتر امانکوٹ میں مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل ضلعی ناظم عمومی مولانا سید قمر، سینئر نائب امیر مولانا حجت اللہ، ضلعی ترجمان ڈاکٹرا مجد اور علی رحمان سواتی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات جلیل جان نے ہدایت دی کہ سوات کی تمام 64یونین کونسلوں اور 214 ویلج کونسلوں میں جماعت کی تنظیم سازی کی جائے اور اس کے ساتھ خواتین کی تنظیم سازی اور تربیتی پروگرامات منعقد کئے جائیں سوشل میڈیا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ویلج کونسلوں کی سطح پر سوشل میڈیا ٹیموں کو فعال بنایا جائے، تحصیل کے امراء، نظماء اس کی کڑی نگرانی کرینگے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جے یو آئی کے کارکن قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں متحد ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More