بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس، عوام کی جانب سے شدید رد عمل

عوام 100فیصد بل جمع کرتے ہیں اور کوئی بھی بجلی کی مد میں کوئی غیر قانونی حربہ استعمال نہیں کرتا لیکن حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں جو ٹیکس لگائے گئے ہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے عمائدین کا پریس کلب کے سامنے بجلی بلوں میں ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین جلوس کی شکل میں شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئے،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رستم خان چیئرمین، برکت ناظم، ڈاکٹر خالد محمود، عرفان، نثار اور دیگر نے کہا کہ سوات ایک فری ٹیکس زون علاقہ ہے یہاں پر ٹیکس لاگوں کرنا غیر قانونی ہے، انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام 100فیصد بل جمع کرتے ہیں اور کوئی بھی بجلی کی مد میں کوئی غیر قانونی حربہ استعمال نہیں کرتا  لیکن حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں جو ٹیکس لگائے گئے ہیں وہ برداشت سے باہر ہے، اس حوالے سے حکومت نے اعلان کیا تھا بجلی کے بلوں سے ہر قسم کے ٹیکسوں کا خاتمہ کریں گے لیکن اس کے باوجود بجلی کے بلوں میں جنرل سیلز ٹیکس، ای ود ہولڈنگ ٹیکس، کوارٹر ٹریف ٹیکس اور فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ ٹیکس کی شکل میں بلوں میں موجود ہے جو عوام سے وصول کی جارہی ہے، انہوں نے کہ سوات میں ہم کسی قسم کے ٹیکس دینے کے لئے تیار نہیں ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں سے ٹیکسوں کا خاتمہ کریں اور یہاں کے عوام پر رحم کریں،انہوں نے کہا کہ اگر بجلی کے بلوں سے ٹیکسوں کا خاتمہ نہیں کیا گیا توہم سوات کے مساجد، مدارس اور گاؤں گاؤں میں اس کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے اعلانات کریں گے اور سوات بھر کے عوام کو سڑکوں پر نکالیں گے جس میں کسی قسم کا بھی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری موجودہ حکومت اور اعلیٰ حکام پر  ہوگی۔ 

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More