مانکیال سے بڑے درجہ کا سیلابی ریلا سوات کے زیریں علاقوں کی طرف رواں دواں

تحصیل میونسپل انتظامیہ کبل کے ساتھ تعاون کرکے خود کو جانی و مالی نقصان سے بچائیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک بڑے درجہ کا سیلابی ریلہ مانکیال سے نکلا ہے جو کہ بہت جلد سوات کے زیریں علاقوں کو پہنچے گا۔ تحصیل کبل کے علاقوں چھوٹا کالام ننگولئی، غوریجہ، امام ڈھیری، اخون کلے اور ڈڈھارہ میں واقع آبادی بالخصوص پارک کو فوری خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دریائے سوات کے حدود یا آس پاس میں کسی بھی عمر کا کوئی بھی شخص موجود نہ ہو۔ تحصیل میونسپل انتظامیہ کبل کے ساتھ تعاون کرکے خود کو جانی و مالی نقصان سے بچائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More