سوات میں سیلاب کی تباہ کاریاں،متعدد گاؤں پانی میں ڈوب گئے، درجنوں پل،سڑکیں دریا برد،ایک شخص کی لاش برآمد

مینگورہ فضاگٹ ، بائی پاس اور حیات آباد میں پانی رہائشی علاقوں اور ہوٹلوں میں داخل ہوگیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، دریائے سوات میں پانی کا بہاؤ 24 لاکھ کیوسک تک پہنچ گیا۔بحرین میں متعدد گاؤں ڈوب گئے۔ ذرائع کے مطابق سوات میں گزشتہ تین روز سے جاری موسلادھار بارشوں کے باعث دریائے سوات اور ملحقہ ندیوں میں سیلابی ریلے نکل آئیں ۔ بحرین میں بازار مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا ہے،10 رابطہ پل پانی میں بہہ گئے، مانکیال میں 12 مکانات پانی کی نذر ہو گئے،گبین جبہ لالکو روڈ دریا برد ہوگیا، مٹہ کے متعدد علاقوں میں رابطہ پل اور سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، اتروڑ میں سیلابی ریلے متعدد گاؤں میں داخل ہو گئے، رابطہ پل اور سڑکیں سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ مینگورہ فضاگٹ ، بائی پاس اور حیات آباد میں پانی رہائشی علاقوں اور ہوٹلوں میں داخل ہوگیا۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔ بحرین مدین شاہراہ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند ہو گئی ہے ۔ پارڑئی روڈ پر پانی کا ریلا، گیمن پل بریکوٹ کو بھی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ مٹہ کے متعدد علاقوں میں سیلابی ریلے مکانات میں داخل ہوگیئے، اوڈیگرام میں متعدد مکانات و مساجد زیر آب آگئے۔ ضلع بھر میں ریڈ الرٹ جاری ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ریلیف کا آپریشن بھی جاری ہے ۔ مٹہ کے علاقہ درشخیلہ میں دریائے سوات سے نامعلوم شخص کی لاش برآمدکرلی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More