کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا تحصیل مٹہ، خوازہ خیلہ اور بابوزئی میں فلڈ ریسکیو اور ریلیف اقدامات کا جائزہ

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری فلڈ ریلیف آپریشن کا از خودجائزہ لیاانہوں نے کہا کہ اداروں کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا سیلابی صورتحال کے دوران ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ انہوں نے مینگورہ شہر، حیات آباد، بائی پاس، فضا گٹ اور دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال اورایریگیشن، ریسکیو، سول ڈیفنس، سی اینڈ ڈبلیو اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری فلڈ ریلیف آپریشن کا از خودجائزہ لیاانہوں نے کہا کہ اداروں کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی ہے جس سے مینگورہ میں حیات آباد کو بڑے سیلابی ریلے کی زد میں انے سے بچا لیا گیا، کامیاب کارروائی کی وجہ سے فلڈ پانی کا رخ دریائے سوات کی جانب موڑ دیا گیا، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ حیات آباد اور ملحقہ علاقوں سے پانی کے اخراج کے لئے بھاری مشینری کام کررہی ہے جلد ہی رہائشی علاقہ اور گھروں سے پانی نکل جائے گا۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے تحصیل خوازہ خیلہ کا بھی دورہ کیا اس موقع پرانہوں نے دریائے سوات میں مختلف جگہوں پر صورتحال کا جائزہ لیا اورہدایت کی کہ ریسکیو سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے۔اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ مہران احمد نے صورتحال پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کوبریف کیا۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ خطرے کے پیشِ نظر عوام دریا کنارے رخ نہ کرے۔ انہو ں نے تحصیل مٹہ کا بھی دورہ کیا اور ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے علاوہ عوام سے بھی ملاقات کی۔ اسسٹنٹ کمشنر مٹہ عبد القیوم نے صورتحال پرکمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو بریف کیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے دریائے سوات پر مختلف رابطہ پلوں کا جائزہ لیا اورسسٹنٹ کمشنرز کو ریسکیو کے بعد ریلیف اور بحالی سرگرمیاں فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقاتیں کی اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو مکمل ریلیف سپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت جاری کیں۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More