تنظیم سپیشل پرسن آواز کا یوم معذور کے موقع پراحتجاجی مظاہرہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سپیشل پرسن کوٹہ کو انکریز کرکے چار سے پانچ کردیا تھا لیکن ابھی تک کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) تنظیم سپیشل پرسن آواز کا یوم معذور کے موقع پر پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں نعرہ بازی، مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے تنظیم سپیشل پرسن اواز کے صدر غلام احد، نائب صدر سردار حسین، سیکرٹری اطلاعات محمد علی، فنانس سیکرٹری عبدالبشیر اور دیگر نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں سپیشل پر سن کو مشکلات کا سامنا ہے، در در کے ٹھوکروں پر مجبور ہے، جو سراسر ظلم اور زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ2018 میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سپیشل پرسن کوٹہ کو انکریز کرکے چار سے پانچ کردیا تھا لیکن ابھی تک کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا، اسی طرح وزیر اعظم پاکستان نے سپیشل پرسن کے لئے ماہانہ 2000روپے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا، انہوں نے کہا سپیشل پرسن میں بہت سارے تعلیم یافتہ موجود ہے اور قابلیت بھی رکھتا ہے لہٰذا ان کو سرکاری نوکریا دی جائے اور جو ہنر مند ہے ان کے لئے حکومت کوئی کاروبار بناکر ان کے گھروں کے چولہے گرم کردیں، انہوں نے کہاہ ہم موجودہ حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں سپیشل پر سن کوٹہ چار سے پانچ تک  انکریز کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کریں اور ان کے لئے 2000روروپے ماہانہ اعلان کرنے پر غور کیا جائے، ہنر مند سپیشل پرسن کو کاروبار کے لئے ذریعہ بنائے اور تعلیم یافتہ سپیشل پرسن کو سرکاری نوکریا دی جائے، انہوں نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات پر غور کرکے ہمارے زندگی آسان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More