کانجو ٹاؤن شپ میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن،152کنال اراضی واگزار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کانجو ٹاون شپ میں قبضہ مافیہ کے خلاف گرینڈ کامیاب اپریشن، قبضہ مافیا گروہ سے 152 کنال سرکاری زمین واگزار، قبضہ مافیہ کے متعدد کارندے اسلحہ سمیت گرفتار، تمام غیر قانونی راستے بند کردئے گئے،اس حوالے سے ایڈیشنل ایس پی سوات ارشد خان نے تھانہ کانجو میں ایس ڈی ڈی اے اور پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتا یا کہ مورخہ12دسمبر 2022کو مدعی اسد اللہ ڈائریکٹر اربن ایریا ڈولپمنٹ اتھارٹی ٹاؤن شپ کانجو سوات نے یہ رپورٹ کی کہ سیکٹر Fپلاٹ نمبر 215 کانجو ٹاؤن شپ میں فیاض علی شاہ ساکن دمغار تجاوز کر کے مختلف قسم کے درختان کاٹ کر زبردستی سرکاری اراضی میں روڈ نکالنے اور مزید سرکاری اراضی پر قبضہ کر نے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس پر تھانہ کانجو میں فیاض علی شاہ ولد ممتا ز خان ساکن دمغار کے خلاف جرم506-511-379-447-427-148-149-440-PPC 15AA درج رجسٹرکی گئی۔جس پر ڈی ائی جی ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات ارشد خان کو ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا جس پر ایڈیشنل ایس پی ارشد خان نے ہمراہ ایس ڈی پی او سرکل کبل اور ایس ایچ او تھانہ کانجو معہ دیگر  پولیس نفری کاروائی کرتے ہوئے موقع پر درختان کے کٹائی اور دیگر تجاوزات کرنے میں مصروف 23 نفر ملزمان مقدمہ ہذا میں نامزد کر کے جس میں ملزم ارباز کان ولد فیاض علی کیقبضہ سے ایک عدد 9mmپستول معہ 33 عدد کارتوس، اسی طرح ملزم امین اللہ ولد حبیب الل ساکن تئی وزیر ستان کے قبضہ سے ایک عدد رائفل 7.62 بور برآمد کر لی گئی۔مزید قبضہ شدہ پلاٹ میں لگے ٹینٹ سے ایک عدد بندوق رپیٹر 12 بور معہ 6 عدد کارتوس اور ایک عدد 9mm پستول معہ 15 عدد کارتوس سمیت 4 عدد چھوٹے ارے،کلہاڑی اور ایک عدد بڑا آرا قبضہ میں لے لیا گیا۔ پو لیس نے موقع پر سے ما سوائے فیاض علی شاہ کے کل 23 ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتا ر کر لیا۔ جبکہ ملزم فیاض علی شاہ کے گرفتار کر نے کے کوشش  جاری ہے۔انہونے مزید کہا کہ یہ شہر نا پرسان نہیں یہاں قانون لاگو ہے جس کے تحت کام کرنا ہر شہری کا ذمہ داری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا ئیں گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More