لوکل گورنمنٹ ملازمین کا غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین جلوس کی شکل میں گلکدہ سے روانہ ہوکر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)لوکل گورنمنٹ ملازمین کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں خوب نعرہ بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے، مظاہرین جلوس کی شکل میں گلکدہ سے روانہ ہوکر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئے، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سردار الملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹربریکوٹ گوہر علی خان، ایپکا سوات کے صدر علی رحمن،سیکرٹریز ایسو سی ایشن کے صدر احمد خان اور دیگر نے کہا کہ صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ملازمین کو یرغمال بنانے اور غنڈہ گردی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم دوسروں کو عزت دیتے اور دوسروں سے عزت کی امید رکھتے ہیں، صوبائی وزیر اس سلسلے میں پالیسی پر نظر ثانی کرے اور اپنے کئے کی لوکل گورنمنٹ ملازمین سے معافی مانگے اور صوبائی حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ صوبائی وزیر ریلیف کے خلاف کاروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ وزیر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو ہمارا تالہ بند ہڑتال کا سلسلہ جاری رہیگا اور اس حوالے سے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More