کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ کا احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر مہنگائی کوکنٹرول نہ کیا گیا تو شدید احتجاج پر اُتر آئیں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی یوتھ مینگورہ کی جانب سے کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے مرکزی و صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی مینگورہ شہر کے امیر مجاہد فاروق ایڈوکیٹ،پاکستان بزنس کونسل کے صدر یوسف علی،جے آئی یوتھ مینگورہ  سٹیکے صدر محمد طیب غازی  ایڈوکیٹ و دیگر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سیاسی رسہ کشی کے باعث عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، اقتدار کی بھوک نے دونوں حکومتوں کو اندھا کردیا ہے جبکہ عوام کا کسی کو خیال نہیں، انہوں نے کہا کہ اشیا ئے خوردونوش کی 23 چیزوں کی قیمتیں کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا موجودہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، آٹے،گھی،چینی اور دیگر خوراکی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے جبکہ حکمران خواب خرگوش میں ہیں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر مہنگائی کوکنٹرول نہ کیا گیا تو شدید احتجاج پر اُتر آئیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More