کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سوات کا دورہ

انہیں زرعی شعبے میں کئے گئے نئے تحقیق پر ڈاکٹر فضل مولا نے تفصیلی بریفنگ دی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سوات کا دورہ کیا اور زرعی شعبے میں کی گئی نئی تحقیق کا جائزہ لیا اور ہنی بی کے حوالے سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کیا اور شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے انسٹی ٹیوٹ کے تشخیصی لیب کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہیں زرعی شعبے میں کئے گئے نئے تحقیق پر ڈاکٹر فضل مولا نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں کمشنر ملاکنڈ نے ہنی بی کیپنگ و مینجمنٹ موضوع پہ منعقدہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کیا۔ کمشنر کے خطاب سے پہلے ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سوات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ایاز نے انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے لیکر اب تک کی پیشرفت و کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سیشن میں انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ سائنسدانوں اور تحقیق سے وابستہ دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔ سیشن میں ہنی بی کیپنگ و مینجمنٹ سے متعلق تربیت حاصل کرنے والے زمینداروں کو سرٹیفکیٹ بھی دئے گئے۔ اختتامی سیشن سے خطاب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ زراعت کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی جیسی ہے مگر بدقسمتی سے سب سے زیادہ خطرات بھی اسی شعبے کو لاحق ہیں، کلائمٹ چینچ اور زرعی زمینوں کو دیگر مقاصد کے لئے بے جا استعمال سے ملک میں فوڈ سیکیورٹی کے خطرات منڈلا رہے ہیں، ایسے میں تحقیق کا شعبہ ہی ملک کو اس مشکل سے نکال سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کی بدولت غیر زرعی ممالک نے بھی خود کو فوڈ سیکیورٹی کے معاملے میں خود کفیل کیا ہے اور پاکستان جیسے زرعی ملک میں تحقیق کے شعبے کو توجہ اور فروغ دے کر زرعی خود کفالت حاثل کی جاسکتی ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کو سراہا اور سائنسی تحقیق کے ساتھ ساتھ زمینداروں کی تربیت اور آگاہی کے لئے اقدامات کرنے پر انسٹی ٹیوٹ انتظامیہ کو داد دی۔ دورے کے موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے نت نئے رجحانات پر تجربات کرتے ہوئے نئی تحقیق سامنے لانے اور سوات ضلع کی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر انسٹی ٹیوٹ میں سائنسدانوں کے تحقیق اور کام کی بھی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ انسٹی ٹیوٹ اپنی یہ کاوش جاری رکھے گی۔ انہوں نے یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ کے مابین مربوط روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More